مردان: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی مقدمات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04 ملزمان گرفتار

0
27

رواں ماہ کے13جون کو شہزاد نامی شخص کو لو ٹنے والے موٹرسائیکل سوار پانچ رکنی ڈکیت گروہ نے اسلحے کی نوک پر 24لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، واردات کی رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈی پی او نجیب الرحمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان، ایس پی آپریشن روخانزیب کی نگرانی میں سرکل ڈی ایس پی انعام جان خان، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان، ایس ایچ او سٹی مقدم خان، ایس ایچ او تخت بھائی خائستہ خان اور تفتیشی پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی تھی،، جس پر پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واردات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04ملزمان فیصل ولد مراد، نادر ولد گل محمد، وحید گل ولد نورگل ساکنان پشاور اور حمزہ ولد عزیز سکنہ کاروان روڈ مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
سٹی پولیس کی اس اہم کارروائی کے حوالے سے ایس پی آپریشن روخانزیب نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ میڈیا پریس کانفرنس کو مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کیا ہے جن کے قبضے سے مال مسروقہ میں سے مبلغ 19لاکھ روپے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل125اور 03عدد پستول اور کارتوس بھی بر آمد کر لئے ہے،
اس کے علاوہ ڈکیت گروہ کے تین ملزمان فیصل، نادر اور وحید سے 06 جون اسلحے کی نوک پر راہزنی کے دوران عباس سکنہ شریف آباد مردان سے لوٹی گئی 30ہزار روپے، 01موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے اپنے پانچویں شریک واردات ساتھی کا نام بھی اُگل دیا ہے جس کی گرفتار کیلئے سٹی پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں،
یاد رہے گرفتار ملزمان راہزنی و ڈکیتی کے 05 مختلف مقدمات میں تھانہ پارہوتی،تھانہ تخت بھائی، تھانہ ساڑوشاہ اور تھانہ صدر پولیس کو بھی مطلوب ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Leave a reply