مردان ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کی ہدایت پر اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ تھانہ شیخ ملتون بخت زادہ خان،ایس ایچ او تھانہ طورونورمحمد خان، ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ شفیع اللہ خان اے ایس آئی عرب علی،اے ایس آئی سہیل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کرمختلف کاروائیاں کرتے ہوئے راہزنی،چوری اور موٹر سائیکل چورگروہ کے 04 ملزمان بلال ولد عبدالمالک سکنہ گڑھی دولت زئی، محمد حسین ولد قمر علی جو گڑھی کپورہ،کامران ولد گل سید باچا طورو کا رہنے والا اور بلال ولد محمد عمران سکنہ نوشہرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 11 عدد موٹر سائیکلز نقد رقم 75 ہزارروپے اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مختلف اوقات میں تھانہ شیخ ملتون،تھانہ طورو اور گڑھی کپورہ میں وارداتیں کی تھیں۔جن کے خلاف مقدمات درج درج کئے گئے تھی۔ اور پولیس کو مطلوب تھے،
اس حوالے سے اے ایس پی ریشم جہانگیر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کا سماجی ومعاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ احکامات پر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔
عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کرکے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
Shares: