مردان،پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار،2 کلو چرس برآمد

0
65

تھانہ کاٹلنگ پولیس نے 02 منشیات فروش حراست میں لے کر 02 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لیا، تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایس ڈی پی او کاٹلنگ سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی ایس ایچ او مدثر خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش عبداللہ ولد اسرار گل ساکن کاٹلنگ خوڑ اور عارف ولد ممریز ساکن غونڈو حاجی آباد کو گرفتار کر لئے ۔
گرفتار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 02 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہو کر انکے خلاف تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کر کیا گیا ۔

Leave a reply