مردان ایس پی آپریشن روخانزیب نے ضلع بھر کے تمام مسیحی عبادت گاہوں، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور چوکی گوجر گڑھی کا دورہ کیا ہے،اسکے علاوہ سٹی سرکل کے اہم وحساس مقامات اور مصروف ترین بازاروں میں پیدل گشت ،اور تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں ہونیوالے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا، دورے کے موقع پر چرچ کے منتظمین، ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور ٹریفک پولیس سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا۔
تھانہ شیخ ملتون اور چوکی گوجرگڑھی دورے کے موقع پر انہوں نے ریکارڈ، حوالات، مال خانہ سمیت سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، جوانوں کو زمہ داری کیساتھ فرائض انجام دینے اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی گئی، انہوں نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں،،.ایس پی آپریشن روخانزیب نے تھانہ طورو اور تھانہ جبر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر عمارت کی چاروں اطراف کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی اور ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کے بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ چیک کئے اسکے علاوہ حوالات، سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری اور تمام تر ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،
تمام افسران کو مجرمان اشتہاریوں، منشیات، غیر رجسٹر کرایہ داران اور دیگر تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانےاور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیئے گئے،
Shares: