ضلع مردان عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم نے صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سید شاہ زیب نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر انجنیئر محمد خلیل اکبر کے ہمراہ مردان شہر میں صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چھ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ70چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشوں کو اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔جانوروں کی باقیات کو اٹھانے کے لئے 200کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ تین ٹرانسفر اسٹیشن میں آلائشوں کو جمع کر کے وہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے ڈمپنگ سائٹ لے جایا جائے گا۔ صفائی آپریشن تین دن تک جاری رہے گا اور شہر کو مکمل طور پر صاف کیاجائے گا۔

Shares: