مارگلہ پہاڑی پر ایک دن میں 15 جگہوں پر آتشزدگی، وزیر داخلہ کا نوٹس

0
81
margalla hills

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی 24 گھنٹوں میں اس بات کا تعین کرے گی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی، تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ قائم کیا اور تحقیقات کا ٹاسک سونپا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ، ہیلی کاپٹر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ آگ سیدپور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نورپور رینج ٹریل5 کی طرف پھیلی تھی ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹرز استعمال کیے گئے۔ سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔سی ڈی اے کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ، ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا تھا
مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیم بھی معاونت میں مصروف رہی۔آگ بجھانے میں راولپنڈی 1122 ٹیمز بھی حصہ لے رہے ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے آگ پر جلد قابو پانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر جلد قابو پایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی مار گلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی تھی، رات گئے آگ پر جزوقتی قابو پالیا گیا تھا تاہم بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

Leave a reply