مزید دیکھیں

مقبول

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کا پروفیسر پر تشدد،تحقیقات کا حکم،مقدمہ درج

بھارتی فوج نے جمعہ کے روز ایک یونیورسٹی پروفیسر...

پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان...

مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے...

بیٹی کے منگیتر کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون نے سنائی اپنی کہانی

اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ سے تعلق رکھنے والی...

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ہدایات پرمارگلہ ہلز کی حدودمیں درختوں کی غیرقانونی کٹائی پرکارروائی کی گئی ہے

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق درختوں کی کٹائی میں ملوث افرادکےخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آردرج کر لی گئی ہے

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق سپریم کورٹ نے بھی مارگلہ ہلزکی حدودمیں غیرقانونی درختوں کی کٹائی کاسخت نوٹس لیا تھا.سپریم کورٹ نےمارگلہ ہلزپرکمرشل،انٹرٹینمنٹ اوررہائشی سرگرمیوں پرپابندی لگادی،

سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت عید کےبعد تک ملتوی کر دی گئی

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب درخت بھی کاٹے گئے، سی ڈی اے فوری طور پر نئے درخت لگانا یقینی بنائے،مارگلہ ہلز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہے،

چئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کی توسیع غیرقانونی ہے، غیرقانونی توسیع اور درخت کاٹنے پر مونال کو سیل کر دیا

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر دی گئی تمام لیز کا دوبارہ جائزہ لیں،مارگلہ ہلز کا بڑا حصہ پنجاب اور کے پی میں بھی آتا ہے،مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات بند ہونگی

 

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

،

 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan