لاہور: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی،درخواست گزار کے مطابق ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی

واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

خواجہ سرا کمیونٹی کے حقوق کے لیے سرگرم نایاب علی نے اس معاملے کو خواجہ سرا کمیونٹی سے جوڑنے پر تنقید کی تھی،’ایکس‘ پر جاری کیے گئے بیان میں نایاب علی کا کہنا تھا کہ ’کسی کو بھی اس ایونٹ کا علم نہیں تھا جب تک کہ اسے وائرل نہیں کیا گیا اور اس کے بعد پھر یہ لاکھوں لوگوں تک پہنچی تو کیا یہ فحاشی یا عریانی کی تشہیر نہیں ہے؟

بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

سوشل میڈیا صارف ماہین غنی نے کہا کہ ’یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اجازت کے بغیر نجی ویڈیوز پوسٹ کرنا کتنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،تاہم دوسری جانب چند صارفین نے حکومت پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں ملک کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں جو ’نوجوانوں کو خراب کر رہی ہیں۔

Shares: