ماریہ بی کے باورچی کا کرونا کے دوسرے ٹیسٹ کا ریزلٹ کیا آیا؟ سب حیران رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی کا کرونا کا ٹیسٹ منفی آ گیا

ماریہ بی کے باورچی میں کرونا کی تشخیص کے بعد وہ لاہور سے گاؤں روانہ ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ماریہ بی کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا تھا

تا ہم مقامی اخبار ڈان کے مطابق ماریہ بی کے باورچی کا کرونا کا ٹیسٹ جو 26 مارچ کو لیا گیا تھا وہ منفی آیاہے، وہاڑی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے، ایم ایس نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ بی کے 30 سالہ باورچی کو کرونا کی تشخیص کے بعد 22 مارچ کو وہاڑی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تحصیل میلسی کے کے علاقے حسن شاہ میں ماریہ بی کا باورچی اپنے گھر آیا تو سیکورٹی اداروں نے اسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا،

ایم ایس کے مطابق اس کے خون کے نمونے لے کر لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیب میں بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ 26 مارچ کو آئی اور اس کا نتیجہ منفی نکلا، ڈاکٹر فاضل کا کہنا تھا کہ مریض میں کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ،اگلے 24 گھنٹوں میں اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا

قبل ازیں سوئی گیس کالونی لاہور کے رہائشی طاہر سعید معروف برانڈ ماریہ بی کے مالک ہیں اور انہوں نے عمر فاروق نام کا ایک باورچی رکھا ہوا تھا. طاہر سعید نے عمر فاروق کی طبیعت مسلسل خراب رہنے پر مقامی نجی لیبارٹری سے اس کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا تھا

پولیس کے مطابق طاہر سعید نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی بجائے مجرمانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر فاروق کو اس کے آبائی شہر وہاڑی کی بس میں بٹھا دیا. عمر فاروق دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا. کورونا وائرس کا مریض ہوتے ہوئے بھی عمر فاروق بغیر حفاظتی اقدامات کئے عام مسافروں کے ساتھ سفر کر کہ گھر پہنچا اور اہلخانہ سے بھی ملا. نجی لیبارٹری کی طرف سے معمول کے مطابق جب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو عمر فاروق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ دی تو حکام حرکت میں آئے. لیبارٹری سے دستیاب ڈیٹا کے پیش نظر حکام نے طاہر سعید سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ عمر فاروق اپنے گاؤں چلا گیا ہے.

محکمہ صحت کے حکام نے پولیس کی مدد سے عمر فاروق کو اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ تفتیش کے بعد ماریہ بی کے مالک طاہر سعید کو حراست میں لے لیا ہے. ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ملازم کی مہلک بیماری چھپائی, اس کو عام شہریوں تک جانے دیا اور باقی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالی۔

پولیس نے ماریہ بی کے شوہر کو گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا

ماریہ بی کے شوہر کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی

Shares: