مرکز میں تبدیلی ہو سکتی ہے،مولانا اکیلے لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، شیخ رشید

0
40

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مرکز میں اکتوبر تک تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے،عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی لانگ مارچ میں فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی،فضل الرحمان اسلام آباد کا لاک ڈاوَن نہیں کرسکتے، کوئی عثمان بزردار نہیں جارہا، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی،شہبازشریف بھائی اوربھتیجی کے درمیان بہتر پوزیشن میں ہوگئے ہیں،مرکز میں اکتوبر تک تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے،ادارے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب تک آرٹیکل 149کا معاملہ کابینہ میں نہیں آتا کچھ نہیں کہہ سکتا،میرے سامنے کراچی میں گورنر راج سے متعلق کوئی بات نہیں ،زرداری تقسیم کر کے کھاتا ہے، اس کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں، نواز شریف خاندان خود کھاتا ہے ،

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ میڈیا والے کیا سمجھتے ہیں کہ میں کیسے بیان دیتا ہوں، ہمارے پاس سب مصالحے موجود ہیں، میں سینئر وزیر ہوں، کہتا ہوں کہ مودی نے جو بلنڈر کیا یہ ہمارے اور کشمیریوں کے حق میں جائے گا، بات کافی آگے بڑھ چکی ہے،چین پاکستان کا اتحادی دوست اور ملک کے ساتھ کھڑا ہے، ہر سپر پاور اپنا انٹرسٹ دیکھتی ہے، ٹرمپ نے کتنے بیان بدلے، دنیا میں سب سے قریبی دوست چین ہے، چین، ترکی کی حمایت حاصل ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، وقت آئے گا ساری پارٹیاں کشمیر پر ایک اور نیک ہوں گی.کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں ،

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر میں آگ اور دریا کی کہانی شروع کررکھی ہے،عمران خان اور مودی ایک ہی دن جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے،

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ادارے دگنے پیسے دے دیں تو فریٹ کوباہر نکال دوں گا،ٹرینوں کے شیڈول میں کافی بہتری آگئی ہے ،ایک ٹرین کی تاخیر سے 138ٹرینیں متاثر ہوتی ہیں،مزید نئی ٹرینیں نہیں چلائیں گے کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی،میں صرف عمران خان کو جانتا ہوں اور ان کی بات پر یقین رکھتاہوں،عمران خان نے کہا ہےایم ایل ون اکتوبر میں سائن کریں گے،ایم ایل ٹو سے متعلق فزیبیلٹی رپورٹ تیار ہے،40فیصد سے کم آمدن دینے والی ٹرینیں بند کریں گے،کراچی میں مزید بارشیں نہ ہوئیں تو ٹرینوں کے اوقات میں بہتری آجائے گی .

Leave a reply