کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان قریشی ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو گیا-
باغی ٹی وی: ہفتے کو چار روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ارمغان کو انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی تھری) میں پیش کیا گیا،جہاں پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، اس موقع پر ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی بھی عدالت پہنچے اور ملزم سے ملنے کی کوشش کی، تاہم، پولیس اہلکاروں نے ملزم سے والد کو ملنے نہیں دیا۔
دوران سماعت عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو مارا ہے؟ جس پر ملزم ارمغان نے کہا کہ ’مجھے مارا ہے‘، اور یہ کہہ کر ملزم گر گیا اور بظاہر ایک بار پھر بے ہوش ہوگیا، عدالتی عملے نے ملزم پر پانی چھڑکاہوش میں آںے پر ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کھانا نہیں دیا گیا، مجھے پولیس بلوچستان لے کر گئی اور کہا کہ گولی مار دیں گے۔
اداکارہ نرگس فخری نے لاس اینجلس میں خفیہ شادی کرلی
ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس مجھے مار دے گی،جبکہ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ باپ کے اشارہ کرنے پر ملزم گر کر بہوش ہوا ہے،پولیس نے کہا کہ ملزمان کا 164 کا بیان کرانا ہے۔
ملزم کے وکیل خرم عباس نے کہا کہ اتنی چیزیں بتا رہے ہیں لیکن ریکارڈ پر کچھ نہیں ہے، شریک ملزم شیراز سے سائن نہیں کرانے دے رہے، جبکہ پولیس والے ملزم کے انٹرویو کروا رہے ہیں،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ آپ کے رابطہ کا معاملہ ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر