راولپنڈی: 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں مظاہرین نے دارالحکومت کے اندر اور باہر ایک اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا, لوگوں نے آگ بھی جلائی اور پتھراؤ بھی کیا۔

جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

حالانکہ جب ایسا ہوا تو کوئی پولیس نظر نہیں آئی کوئٹہ میں بھی ایک شخص جاں بحق ہو گیا, پشاور میں بھی مظاہرین نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے احاطے کو آگ لگا دی ریڈیو پاکستان پشاور کی ایک پرانی عمارت، راولپنڈی میں چار میٹرو بس اسٹیشن، لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس، قومی ہیروز کی یادگاریں جلا دیں، کئی شہروں اور سیکیورٹی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔

ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

Shares: