معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی وفات،مبشر لقمان و دیگر کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ڈرامہ وناول نگار حسینہ معین وفات پا گئی ہیں

حسینہ معین کراچی میں رہائش پذیر تھیں، انکے اہل خانہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔ حسینہ معین طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ حسینہ معین نے ان کہی، تنہا ئیاں اور دھوپ کنارے سمیت متعدد یادگار ڈرامے تخلیق کیے۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سمیت اہم سیاسی، سماجی ،ادبی شخصیات نے حسینہ معین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسینہ معین کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے

حسینہ معین نے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے لیے پاکستان اور بیرون پاکستان بہت سے ڈرامے لکھے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔حسینہ معین پاکستان کی مشہور ادیبہ اور ڈرامہ نویس حسینہ معین 20 نومبر 1941ء کو اترپردیش کے شہر کان پور میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد ان کا گھرانہ راولپنڈی میں آباد ہوا مگر جلد ہی لاہور منتقل ہوگیا۔ 50 کی دہائی میں کراچی آئیں اور اپنی خداداد صلاحیت کی بنا پر بطور ادیب لکھنا شروع کیا،

Comments are closed.