انا للہ و انا الیہ راجعون،معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز وفات پا گئے

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کے مشہور کمپیئر طارق عزیزوفات پا گئے

‏طارق عزیز نے پی ٹی وی پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی ،‏طارق عزیز نے کئی سال تک پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی ،‏طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ،‏طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے ،‏طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے

باغی ٹی وی نے طارق عزیز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ جالندھر کی آرائیں گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ ان کے والد میاں عبد العزیز پاکستانی 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ آپکے والد صاحب پاکستان بننے سے دس سال پہلے سے اپنے نام کے ساتھ پاکستانی لکھتے تھے۔

طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال 142/9L میں گزارا۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔

طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔

انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے

Leave a reply