باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کے حوالہ سے تشویشناک خبر آ گئی

رجنی کانت کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے رجنی کانت کو حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا پے۔

چند روز قبل رجنی کانت کی فلم اناتھے کی شوٹنگ روک دی گئی تھی کیونکہ اس فلم کی کرو کے آٹھ ممبران کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔ اسی کے بعد رجنی کانت نے خود کوقرنطینہ کر لیا تھا۔

حیدرآباد اپولو اسپتال نے رجنی کانت کی صحت پر کہا ہے کہ بھارتی معروف اداکاری رجنی کانت میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں ،بی پی لو ہے اور اسی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم علاج معالجہ کر رہی ہے، طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا

 

ابھی نہیں تو کبھی نہیں، بھارتی اداکار رجنی کانت کا سیاسی پارٹی بنانے اور الیکشن لڑنے کا اعلان

Shares: