معروف صحافی اورانسانی حقوق کے علمبردارآئی اے رحمان چل بسے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی اورانسانی حقوق کے علمبردارآئی اے رحمان انتقال کرگئے
آئی اے رحمان کے بیٹے اشعر رحمان کے مطابق آئی اے رحمان شوگر کے مرض میں مبتلا تھے،آئی اے رحمان کی عمر 90 برس تھی، آئی اے رحمان کی نماز جنازہ بعدازنماز عشا لاہور میں ادا کی جائےگی، آئی اے رحمان 1930 میں بھارتی ریاست ہریانہ میں پیدا ہوئے آئی اے رحمان نے صحافت کے کیریئر کا آغاز ایک اخبارمیں بطور رپورٹر کیا وہ پاکستان انڈیا پیپلز فورم فار پیش اینڈ ڈیموکریسی کے بانی چیئرمین تھے۔ وہ طویل عرصے تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔ آئی اے رحمان تقریباً 65 برس صحافت سے وابستہ رہے
آئی اے رحمان کی وفات پر صحافتی تنظیموں، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے








