باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے
ترجمان کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق تین روز قبل سراج قاسم تیلی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی ،جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،سراج قاسم تیلی نمونیا کا شکار تھے اور دو روز سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ ان کی وفات دبئی میں ہوئی ،سراج قاسم تیلی گزشتہ 11روز سے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں تھے
سراج قاسم تیلی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے ،سراج قاسم تیلی کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین تھے ،انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔سراج قاسم تیلی نے مائی کراچی کے نام سے ایگزی بیشن شروع کی تھی ،سراج قاسم تیلی کومعاشی خدمات کےاعتراف پرستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا ،سراج قاسم تیلی کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے آواز اٹھاتے تھے
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے معروف تاجر رہنماء قاسم سراج تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی ہے ،کاروباری طبقے کے لیے قاسم سراج تیلی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ کراچی کے مسائل پر ایک مضبوط آواز تھے