باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے ہیں
معروف صحافی و کالم نگار مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے، مطیع اللہ جان کی بیوی نے شوہر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی
مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پر اسلام آباد کے سینئر صحافی اعزاز سید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے کی انکی بیگم نے تصدیق کی ہے
Initial report : @Matiullahjan919 has gone missing. Unknown people pick him up. Wife confirms pic.twitter.com/sWUwXLKN21
— Azaz Syed (@AzazSyed) July 21, 2020
اعزاز سید نے مطیع اللہ جان کی تصویر کے ساتھ گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی جس کے فرنٹ شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں