تونسہ شریف: زمین کے لیے والدکا بیٹوں کے ہمراہ شادی شدہ بیٹی کے گھر گھس کر بہیمانہ تشدد ،پولیس نے کارروائی نہ کی

باغی ٹی وی ،تونسہ شریف ( نامہ نگار )زمین کے لیے والدکا بیٹوں کے ہمراہ شادی شدہ بیٹی کے گھر گھس کر بہیمانہ تشدد
تفصیل کے مطابق تونسہ شریف کی رہائشی خاتون س بی بی زوجہ حاجی رفیق بچہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا والد زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے مجھے باربار زدوکو کرتا ہے میرے گھر میں گھس کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے گزشتہ روز بھی میرے والد بشیر احمد چچہ نے اپنے بھائی محمد اقبال ،بیٹوں محمد صابر حسنین ، کوثر عباس ، دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں گھس کر اس گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو میری والدہ نے مجھے دیا تھا ساتھ ہمارے دیگر پلاٹس پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش ۔ منع کرنے پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو اطلاع دی مگر وہ کارروائی سے گریزاں ہے میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے

Comments are closed.