تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے متصل سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہونے پر مارشل لاء نافذ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حالیہ جھڑپوں کے بعد تھائی حکام نے کمبوڈیا کی سرحد سے ملحق آٹھ اضلاع میں مارشل لاء لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر کے مطابق صوبہ چنتھابوری کے 7 اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے۔
تھائی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ جھڑپیں شدت اختیار کر کے مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ اب تک کی جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔سرحدی کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیالکوٹ: سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کی 22ویں برسی پر دعائیہ تقریب، شہید ججز کو خراجِ عقیدت