وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے شہید اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں شہید کی جرات و بہادری کو سراہا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید اعتزاز حسن کی شہادت کو یاد کرکے افسردہ ہیں، جنہوں نے صرف 15 سال کی عمر میں اپنی جان کی قربانی دے کر اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کی جانیں بچائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرات اور بے لوث قربانی ہم سب کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ہمت اور بہادری کا ایک چھوٹا سا قدم بھی بڑی تبدیلی لا سکتا ہے اور کئی زندگیاں بچا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اعتزاز کا عزم اور قربانی ایک زندہ مثال ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے امید کی کرن بن کر رہیں گے۔
شہید اعتزاز کی بے خوف قربانی اور ان کا غیر متزلزل عزم ایک نشانِ عبرت ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جرات کا ایک عمل پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بن سکتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اعتزاز حسن جیسے ہیروز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعظم نے اس موقع پر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت اور قربانیوں کی قدر کی جائے گی اور شہید اعتزاز حسن کا نام ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ 6 جنوری 2014ء جمعرات کے روز ضلع ہنگو میں اعتزاز حسن شہید نے جرات اور بہادری کی شاندارمثال قائم کرتےہوےخودکش حملہ آورکواس وقت دبوچ لیا جب وہ ہنگو میں واقع اپنے ابراہیم زئی اسکول پر حملہ کرنےجارہا تھا جہاں اس وقت دو ہزار کے لگ بھگ طالب علم جمع تھے۔
مس امریکہ 2025 کا تاج 22 سالہ طالبہ نے جیت لیا
اسٹار لنک سروس کی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پروازوں میں موسم بہار تک لانچ متوقع








