گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 97 ج۔ب میں پاکستان آرمی کا تابندہ ستارہ 801 مجاہد رجمنٹ کاابھرتا ہوا نوجوان کوٹلی آزاد کشمیر سیکٹر پر اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔
شہید علی رضا گجر کو پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے مکمل اعزازات کیساتھ گارڈ آف آنرز پیش کرتے ہوئے اس دنیا فانی سے رخصت کیا۔
شہید علی رضا گجر کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہیں سینکڑوں آہوں، سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید علی رضا کے بھائی محسن گجر اور چچا جان اکرم گجر کو پاکستانی پرچم اور دیگر لوازمات سے نوازا گیا۔
شہید علی رضا کی تدفین کے بعد ان کی دعائے مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔