ميرپورماتھيلو باغی ٹی وٕی (نامہ نگار مشتاق علی لغاري)شہید جمہوریہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی-
تفصیل کے مطابق آج پیپلز یوتھ اویئرنس ضلع گھوٹکی اور تعلقه میرپور ماتھیلو کی جانب سے شہید ملکہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ منائی گئی جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر وائس چیئرمین میر بابر خان لنڈتھے،پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی میر بابر خان لنڈ صاحب کو پیپلز یوتھ اویئرنس ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے عہدیداران، وزیر ثقافت سندھ کے تعلقہ اور سٹی کے عہدیداران نے شاباش دی۔آخر میں شہید ملکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر پیپلز یوتھ اویئرنس ضلع گھوٹکی اظہر حسین چنا، نائب صدر پہلوان موسیٰ منظور احمد جلبانی، غلام نبی کلوڑ کھوکر خان گبول، شفقت میرانی، سپاف کے رہنما صفدر کلوڑ، برکت چنا منظور قادر گوانی عرفان علی سیال تنویر سومرو، عرفان بلوچ، عرفان رفیق احمد لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ لغاری، شفیع وسیر، آکاش علی لنڈ، مشتاق مگسی، یاسرچنا ندیم گبول اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔
ميرپورماتھيلو :شہید جمہوریہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی
