ڈیرہ اسماعیل خان :شہدا ء اور غازیان ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل نامہ نگار)ظفر نقوی فانڈیشن کی جانب سے شہدا ء اور غازیان ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد،شہداء اور غازیان نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے مٹی سے محبت کا ثبوت دیا،ظفر نقوی،شہدا ء کی فیملیز خود کو تنہانہ سمجھیں،شہداء کی فیملیز ہماری فیملیز کی طرح ہیں کبھی ان کو اپنی فیملی سے جدا نہیں سمجھا،ڈی پی اوڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی۔تفصیلات کے مطابق ظفر نقوی فائونڈیشن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء اور غازیان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی تھے جبکہ تقریب ظفر نقوی فانڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ظفر نقوی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ سردار عالمگیر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹانک سید اصغر علی شاہ، لائن آفیسر محمد عابد،فوکل پرسن شہدا ملک عمران،شہدا ڈیسک انچارج ملک عارف سمیت دیگر افسران ،شہدا پولیس کے ورثا اور غازیان شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ZNF ظفر نقوی نے شہدا اور غازیان ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں اور آپ کے پیاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مٹی سے محبت کا فرض ادا کیا جو قابل تحسین اور قابل فخر ہے آپ ڈیرہ پولیس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے غازی اور شہدا ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے شہدا کی فیملیز اور غازیاں ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قربانیوں کی بدولت آج ملک بھر اور خصوصا خیبرپختونخوا میں امن کی فضا قائم ہے،شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں آپ کی اور میری ایک جیسی ہی زندگی اور موت ہے کیونکہ آپ کا اور میرا دشمن ایک ہی ہے ایک ہی گولی سے ٹارگٹ کرتا ہے پھر چاہے وہ کوئی پولیس آفیسر ہو یا اہلکار ۔ آپ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا ازالہ ہم نہیں کرسکتے لیکن ہم آپ ہر خوشی غمی میں شریک ہوئے ہیں اور ہونگے،شہدا کی فیملیز ہماری فیملیز کی طرح ہیں کبھی ان کو اپنی فیملی سے جدا نہیں سمجھا ۔ تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملیز اور غازیوں میں فانڈیشن کی طرف سے تحائف اور راشن پیکیج بھی تقسیم کیے گئے۔ پولیس افسران کی جانب سے ظفر نقوی فانڈیشن کو پولیس شہداء اور غازیوں کیلئے کئے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Leave a reply