پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی کو مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزراء اور پارٹی اراکینِ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی اور متوقع ووٹنگ شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران مریم نواز کو سینیٹ الیکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت دی کہ پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں۔
اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی جانب سے تمام شریک اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے اراکینِ اسمبلی کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کی اور اندرونی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریتی پوزیشن حاصل ہے اور پارٹی کی کوشش ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے مکمل حکمتِ عملی اور حاضری کا اہتمام کیا جائے۔
گنڈاپور کی کامیابی، ناراض امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نواز شریف کا گرین سگنل
اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس ، نئے انکشافات، موت کے بعد موبائل فون استعمال ہوتا رہا