مریم چوری کر کے سینہ زوری کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی وہ کردار ہیں جو چوری کر کے سینہ زور ی کر رہی ہیں، وزیر اعظم پر تنقید کر کے مریم اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے بہاولپور میں حکومت پر تنقید پر فردوس عاشق اعوان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کردار ہیں جو عدالت میں کچھ اور کہے ہیں اور باہر کچھ اور ،پھر کہتے ہیں کہ یہ ہمارا سیاسی بیان تھا، یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں. یہ کردار عدالت میں مکر گئے اور اسے سیاسی بیان دینے لگے، ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کس منہ سے حساب مانگ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی امید ہیں.
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کے ساتھ کیا کر دیا، قوم دیکھ رہی ہے. حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خود گر رہی ہے.