وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین کامیابی سے مکمل کر کے واپسی کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر آٹھ روزہ سرکاری دورے پر تھی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 دسمبر کو چین کے لیے روانہ ہوئیں تھی، ان کے ہمراہ وفد میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل تھے، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف رات آٹھ بجے خصوصی طیارے سے بیجنگ سے لاہور پہنچیں گی۔ مریم نواز شریف نے دورے کے دوران چائنا کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں، بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔دورے کے دوران لاہور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے مختلف آئی ٹی کمپنیوں سے دوطرفہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے حوالے وفود سے ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، شعبہ صحت کی ترویج کے لیے چائنیز کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن
پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف