مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں

0
52

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے لیے جنرل اسپتال پہنچ گئیں

مریم نواز نےجنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کی، مریم نواز کو ایم ایس جنرل خالد بن اسلم نے رضوانہ کے متعلق بریفنگ دی، ایم ایس خالد بن اسلم نے بتایا کہ بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے،

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال میں موجود ہوں کوئی سیاسی بات کا جواب نہیں دونگی ۔ اعلی حکام سے اپیل کرتی ہوں اس ظلم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، جب مجرم خود منصف کی کرسی پر بیٹھا ہو اور اپنی طاقت کا استعمال کرے گا تو مظلوم کو کیسے انصاف ملے گا ، بچی کی ہاتھ اور پاوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ، ٹانگوں پر ڈنڈے مارے ہوئے ہیں، دانٹ ٹوٹے ہوئے ہیں،میں نے جو بھی کروں اس بچی کیلیے اس کیلئے اعلان کی ضرورت نہیں میں بچی سے ملاقات کی ہے، اسکی حالت دیکھنے میں بہت خراب ہےاسکی جلد کو تیزاب کے ساتھ جلایا گیا ہے، ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کرکے اسکے جسم کی ہڈیاں توڑی ہوئی ہیں، بچی سے پوچھا کہ تشدد سے متعلق کسی کو بتایا کیوں نہیں تو اسنے جواب دیا کہ مجھے دھمکیاں ملتی تھی، بچی نے بتایا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ کسی کو بتایا تو تمہیں تیسری منزل سے نیچے پھینک دیں گے،

Leave a reply