وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل روانگی سے قبل مختصر قیام کے لیے لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ چند اہم ملاقاتوں کے بعد کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز برازیل میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی کانفرنس (COP-30) میں شرکت کریں گی، جو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سمجھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ ماحولیاتی منصوبوں، قابلِ تجدید توانائی، شجرکاری اور گرین ڈیولپمنٹ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دیں گی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی عالمی اداروں کے نمائندوں، ترقیاتی بینکوں اور ماحولیاتی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں ماحولیاتی استحکام، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مریم نواز عالمی فورمز پر پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو اجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کوپ 30 میں ان کی شرکت پاکستان کے لیے ایک مثبت سفارتی موقع قرار دی جا رہی ہے
قازقستان آج رات ابراہم معاہدوں میں شامل ہو گا ، امریکی اہلکار
افغان فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا مؤثر جواب
بھارت دنیا کی سب سے بڑی الیکشن چور جمہوریت بن گیا،راہول گاندھی








