مریم نواز کا چیف جسٹس پر عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام

سپریم کورٹ کے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدرمریم نواز نے چیف جسٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام لگادیا۔

باغی ٹی وی: مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہےتو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟یاچیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔

امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

قبل ازیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور پر تشدد لہر کو جنم دینا تھا، پاکستان کیخلاف مسلح بغاوت تھی جس کا سرغنہ عمران خان ہے، عمران خان کو شرم آنی چاہیے، ڈوب کر مر جانا چاہیے۔حملوں میں عمران خان اکیلا نہیں، 2014 سے اب تک کے سہولت کار بھی شامل تھے، کوئی پہلا حملہ نہیں تھا، یہ سوچی سمجھی سازش تھی۔

ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

مریم نواز نے استفسار کیا جب لاہور سے جتھے نکلتے ہیں تو سیدھا جناح ہاوس کیوں جاتے ہیں؟ جب میانوالی سے جھتے نکلتے ہیں تو یہ طیارے پر حملہ کیوں کرتے ہیں؟ یہ اس جہاز پر حملہ کیوں نہیں کرتے جسے عمران خان نے رکشے کی طرح استعمال کیا، جب کوئی جتھہ نکلتا ہے تو یہ لال حویلی جانے کی بجائے جی ایچ کیو کیوں جاتا ہے؟ انہوں نے کہا یہ حملہ پاکستان کی فوج پر حملہ تھا، ہم نے بھی جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے خلاف اسٹینڈ لیا تھا، نواز شریف نے کہا جنرل فیض اور جنرل باجوہ قوم آپ سے جواب مانگتی ہے۔

پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد،اینٹی کرپشن عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

Comments are closed.