ویڈیو: عدالتی فیصلے کے بعد مریم کی نواز شریف کو کال،کہا ہم سرخرو ہو گئے

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ فیصلے کے بعد خیال آیا اللہ آزمائش کے بعد کامیابی دیتا ہے،اپنے وکلا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں نوازشریف کو بتا دیا کہ ہم سرخرو ہو گئے ہیں،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصلہ آیا تو سب سے پہلے نوازشریف یاد آئے،نوازشریف کو اللہ نے سرخروکیا میری بات تو بہت بعد میں آتی ہے،فیصلے پر اللہ کاشکر ادا کرتی ہوں ،آج انصاف ہوگیا ،ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی ،نوازشریف میرے والد اور لیڈر ہیں،نواز شریف صاحب اور ان کے رفقا نے انہیں کہا تھا کہ یہ کوئی لیگل مقدمہ نہیں، قانون کی بات نہیں، اس میں نہ پیش ہوں، جو امیونٹی ملتی ہے وہ لے لیں، مقصد آپ کو سزا دینا ہے، آپ کے حقائق نہیں سنیں گے، انہوں نے کہا میں، میری بیٹی میرا خاندان اس کو فیس کریں گے،جس نے نواز شریف کے خلاف جھوٹ بولا، آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، اب اللہ تعالی نے سرخرو کیا، اس پر تفصیلی پریس کانفرنس ایک دو دنوں میں کروں گی،

مریم نواز نے بریت کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف سے بات کی،نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر اپنی بیٹی مریم نواز کو مبارکباد دی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا بڑا شکر ہے،اللہ نے ہمیں سرخرو کر دیا ہے

ن لیگی رہنما مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسے ضرور پوچھنا چاہتی ہوں، اللہ نے تمہیں جھوٹا اور ناکام ثابت کیا، ڈار صاحب جس پرائم منسٹر کے جہاز پر گئے تھے اسی میں واپس آئے، آج پھر وہ وزیر خزانہ ہیں، اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا، عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ بہتان کیوں باندھے، جھوٹ کیوں بولا، جواب دو یا نہ دو تاریخ تم سے جواب لے گی نواز شریف صاحب کو ہٹا کر جو آج سازشی ہے وہ بھی کہیں دور بیٹھا ہے، اسے سب پتا تھا، اس کی پلیننگ سے نواز شریف کو ہٹایا گیا، وہ بیساکھیوں پر آیا، اگر نواز شریف میدان میں رہتا عمران خان کی تین زندگیاں ہوتیں تب بھی اس عہدے تک نہ پہنچ پاتا،جھوٹا تو وہ ثابت ہوا، میرے لیے شاکنگ نہیں، تشویش کی بات میرے لیے بطور پاکستانی ٹویٹ میں کہا تھا، سازشی ذہن کا انسان جو ڈالرز لے کر فتنہ پھیلاتا رہا، جسے یہ بھی نہیں پتا ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنا کتنا سنگین جرم ہے،جب اسے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نظر آنے لگی تو سازش کا ڈرامہ رچایا،عمران خان کی آڈیو سے ظاہر ہوا وہ ملک سے کھیل رہے ہیں وہ قذافی سٹیڈیم اور اوول سٹیڈیم سے باہر ہی نہیں نکلے عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے عمران خان نے ملک میں تقسیم پیدا کی اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے ،عمران خان پانامہ کی سازش سے اقتدار میں آئے تھے، ملک کو ڈی سٹیبلائز کیا، کہہ رہا ہے ڈیل کی بات ہورہی تھی، شوکت ترین کہہ رہے تھے، خط لکھ دو تاکہ پاکستان کو پیسے نہ ملیں، پہلے ملک کو گروی رکھ دیا، پھر کہہ رہے ہیں کہ خط لکھ دو کہ پیسے نہ ملیں، پاکستان اگر وہ پیسے نہ ملتے تو ڈیفالٹ کر جاتا،انہیں حلف پڑھنا نہیں آیا، اسے وائلیٹ کیا، عہدے پر بیٹھ کر سازش کی، جعل سازی کی بنا پر سازش کی،

ن لیگی رہنما مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا، آپ کا چیف آف سٹاف اے آر وائی پر لکھا خط پڑھتا ہے، ادارے میں تقسیم پیدا کرتا ہے، آپ نے افواج پاکستان، شہدا، سیاست اور سیاسی جماعتوں، پاکستان کی سالمیت پر حملے کیے، شیطانی ذہن کی بنا پر، بیوی کہہ رہی ہے غداری سے ریلیٹ کرو،آج وہ بچے بھی سوچتے ہوں گے جنہیں بتا رہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوگئی، پوری عوام کو گمراہ کرتا رہا، افواج پر تنقید کرتا رہا، مذہب سے کھیلتا رہا، مذہب کا تماشا بناتا رہا، ہمارے قائدین دیکھتے رہے، کچھ نہیں کیا، وہ سب کرتا رہا ہم سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے، یہ ہے کون جو سب کچھ کر کے خاموشی سے نکل جاتا ہے، حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے،جس طرح پانامہ میں روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی، اس طرح کی ہائی پاور کی جے آئی ٹی بنائی جائے جس کے اندر، آئی ایس آئی، آئی بی، لا منسٹری کے ممبرز ہوں،عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی، سفیر اسد سے پوچھا جائے، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی سے معافی منگوانے کی ضرورت ہے، وہ بھول گئے تھے،جب آپ کے پاس طاقت ہوتی ہے وہ اسی طاقت کے نشے میں سب کچھ بھول جاتے ہیں، ججز کی مہربانی انہوں نے انصاف کیا، فیصلہ اللہ کی طرف سے آیا، یاد ہے نواز شریف صاحب نے کہا تھا انگلی اٹھا کر کہا تھا، فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، جس قسم کی چیزیں اور شواہد ان کے خلاف آچکے انہیں بند کرنا چاہیے، انہیں پاکستان کی سالمیت اور معیشت کھیلنے کی اجازت نہین، وہ کسی کا لاڈلہ ہوگا ہمارا بالکل نہیں،

ن لیگی رہنما مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک میرے داماد کا تعلق ہے، بیٹوں سے بڑھ کر ہے،عمران کی سٹیٹمنٹ بھیجھی کہ مریم نے داماد کےلیے مشینری منگوائی، شرم عمران خان کو آنی چاہیے کہ آدھی مشینری آئی ہوئی تھی، باقی کو روکا گیا، کسی نے اس بات کو اس وقت اٹھایا، انہوں نے اور میں نے بھی قانون کا احترام کیا،وزیراعظم ہاؤس سے جو آڈیوز جاری ہوئیں اس میں سے 4میری ہیں، میں نے کہا کہ یہ یہ شو کرتا ہے کہ ہیلتھ کارڈ اس نے شروع کیا، میں نے کہا تھا وزیر اعظم سے کہ آپ اسے اون کریں، صحت کارڈ کی ساری آڈیوز نکال کے دیکھ لیں وہ ساری میرے متعلق ہیں، وہ سب کچھ میرے خلاف ہورہا ہے، یہ پروگرام نواز شریف نے شروع کیا تھا، میں نے دن رات محنت کی تھی، جگہ جگہ میں گئی تھی،

مریم نواز نے جیل میں اپنی ویڈیو کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری ویڈیو ریلیز کرنے کی بات کی گئی، میں جیل میں تھی اور رات کو نائٹ سوٹ میں تھی،میرے کمرے میں دھاوا بول کر میری ویڈیو بنائی گئی، شرم کی بات ہے، قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، آپ نے خاتون کی ویڈیو بنائی، کریں ریلیز تاکہ دنیا بھی دیکھے، کریں ویڈیو ریلیز تاکہ دنیا کو پتا چلے انہوں نے مریم نواز کے ساتھ جیل میں کیا کیا،نیب کو اپیل کرنی چاہیے کہ ہمارا مقدمہ پٹ گیا،

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

Leave a reply