مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان

لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما ، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بدتمیزی کی سیاست بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنے،اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، 25مئی کے لانگ مارچ میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عمران خان نے تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے، عوام جانتی ہے یہ حقیقی آزادی نہیں عمران بچاو تحریک ہے، پی ٹی آئی پھر جلاو گھیراو اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، یہ جلسوں میں شیر بنتے ہیں، باہردھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں،ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے،

وفاقی وزیر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں،متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں،

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے حامیوں سے جس انداز میں نمٹا اس سے ان کی شائستگی ظاہر ہوتی ہے، مریم اورنگزیب نے ہراساں کرنے اور اسے فروغ دینے والوں کے بدصورت چہرے کو بے نقاب کیا،ہمیں مریم اورنگزیب پر فخر ہے،

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تجویزدی اور کہا کہ ان مجرموں کے پاکستانی پاسپورٹ اور نائیکوپ کارڈ منسوخ کریں،اگر یہ غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آئیں تو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیں سادہ اور آسان آپ کسی خاتون کو ہراساں نہ کریں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہےوفاقی وزیر اعطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں۔اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے ، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

Comments are closed.