مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

مریم نواز بھی اب جیل کا کھانا کھائیں گی، تفتیش میں عدم تعاون پر گھر کا کھانا بند کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی ہے، گزشتہ روز مریم نواز کے عملہ نے دوپہر کو مریم نواز کے لئے کھانا نیب آفس پہنچایا مگر جب رات کا کھانا لایا گیا تو نیب نے کھانا لینے سے انکار کر دیا جس پر عملہ واپس چلا گیا اور ن لیگ کی قیادت کو اس حوالہ سے بتایا .

مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق نیب کے پاس گرفتار اگر کوئی ملزم نیب سے تعاون نہ کرے تو اس کو دی گئی تمام سہولیات بھی واپس لی جا سکتی ہیں ،اب مریم نواز کو نیب جیل مینوئل کے مطابق کھانا دیا جائے گا، اس ضمن میں چیئرمین نیب کو آگاہ کر دیا گیا ہے

مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

آئندہ چند روز تک مریم نواز سے ملاقاتیں بھی محدود کی جائیں گی، یہ سب اقدامات تفتیش میں عدم تعاون کی وجہ سے نیب اٹھا رہا ہے

 

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

مریم نواز تعاون نہیں کر رہی،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

 

مریم نواز قصہ پارینہ بن گئی، مبشر لقمان

 

 

Comments are closed.