مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے

مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز علیل ہیں ،مریم نواز کے گلے میں درد اور بخار ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر سرگرمیاں معطل کر دی ہیں

مریم نواز کے علاج کے لئے لندن سے نواز شریف کے‌ذاتی معالج بھی لاہور پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے لاہو رپہنچنے کے بعد مریم نواز کے کچھ ضروری ٹیسٹ کروائے تا ہم ابھی تک کسی کو یہ نہیں بتایا گیا کہ مریم نواز کے کونسے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ن لیگ کی ترجمان اور باقی پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے بیانات تو سامنے آ رہے ہیں تا ہم مریم نواز کے کونسے ٹیسٹ کروائے گئے ان ٹیسٹوں کا کسی کو پتہ نہیں ، البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز کے گلے میں درد ہے اور بخار ہے

مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی مریم نواز اس بار نہیں جا رہیں، مریم نواز کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی نہیں ہو رہی ، مریم نواز رائیونڈ میں ایک کمرے میں ہیں جہاں انکے ڈاکٹر اور چند افراد تک رسائی ہے باقی کسی کو بھی مریم نواز سے ملاقات کی اجازت نہیں،

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ایک بار پھر امید سے ہیں، مریم نواز نے امید لگا لی ہے کہ ساری کوششیں کر لی ہیں ، پی ڈی ایم کے جلسے کر لئے، اداروں پر تنقید کر لی لیکن وزیراعظم عمران خان نے کسی صورت باہر نہیں جانے دیا، نواز شریف بھی جیل میں قید تھے اور بیماری کا بہانہ کر کے وہ بیرون ملک چلے گئے اور آج تک واپس نہ آئے، اب مریم نواز بھی وہی چال چل رہی ہیں اور اس امید پر قائم ہیں کہ بیماری کے بہانے وہ بیرون ملک جا سکتی ہیں اور اپنے والد نواز شریف کے ساتھ رہ سکتی ہیں

ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز نے چند روز قبل اسلام آباد روانگی سے قبل کہا تھا کہ میری ایک سرجری ہونی ہے وہ پاکستان میں نہیں ہو سکتی بلکہ بیرون ملک سے ہو گی لیکن بیرون ملک علاج کے لئے نہیں جاؤں گی,تا ہم پی ڈی ایم تحریک میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھوکا دینے پر مریم نواز ہمت ہار چکی ہیں اور اب مریم نواز نے ایک بار پھر امید لگا لی ہے کہ وہ بیرون ملک والد کی طرح بیماری کا بہانہ کر کے چلی جائیں، اسی وجہ سے مریم نواز بیمار ہوئیں اور بیماری کے فوری بعد مریم نواز کے علاج کےلئے لندن سے ڈاکٹر پہنچ گئے

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کسی صورت ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے، اگر مریم نواز کو عدالت پاسپورٹ دے دے تو مریم نواز ایک منٹ بھی پاکستان نہیں رکیں گی اور فوری لندن روانہ ہو جائیں گی ابھی تک مریم نواز کے بیرون ملک نہ جانے کے دعوے پاسپورٹ کی ضبطگی کی وجہ سے ہیں ، مریم نواز ابھی بھی امید سے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے کوئی غیبی مدد آ جائے، مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا ہے کہ وہ اس ضمن میں راہ ہموار کریں اور مریم نواز کی بیماری کو لے کر سیاسی جماعتوں بالخصوص حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں تا کہ بیرون ملک جانے کے لئے کابینہ یا حکومتی سطح پر انہیں حمایت حاصل ہو جائے

Comments are closed.