مریم نواز نے لاہورکے ہرحلقے سے 300 موٹرسائیکل کا اعلان کردیا

0
28

لاہور: مریم نواز نے لاہورکے ہرحلقے سے 300 موٹرسائیکل کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے لاہور کے ہرحلقے سے 300 موٹرسائکلوں کا انتظام کرنے کا حکم دیا ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لاہور مسلم لیگ ن آج 180 ایچ پارٹی سیکرٹریٹ سے مینار پاکستان تک موٹرسائیکل ریلی نکالے گی

ن لیگ کی طرف سے جاری بیانیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں سے تین سو موٹرسائیکل کارکنوں کو ریلی میں لانے کے پابند ہوں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک ریاض ایم این اے تین ہزار ن لیگی پرچم فراہم کریں گے جو کارکن پکڑ کا ریلی میں شریک ہوں گے

جبکہ یوتھ ریلی کی قیادت فیصل کھوکھر اور خرم روحیل اصغر کریں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مینار پاکستان پر خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق موٹرسائیکل ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے

ن لیگی ذرائع کے مطابق ریلی میں شریک کارکنوں کو کھانے پینے کی سہولت کی ذمہ داری رانا مبشر کو دی گئی ہے

Leave a reply