چودھری شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہو رہی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریم نوازاوریوسف عباس کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے،نیب کی طرف سے ان کے 15، 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ احتساب عدالت کےڈیوٹی جج نعیم ارشد کیس کی سماعت کر رہے ہیں ،نیب نے حمزہ شہباز کو بھی عدالت میں پیش کر دیا،

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے ،

مریم نواز، حمزہ اور یوسف عباس کی آمد پر کمرہ عدالت میں دھکم پیل ہوئی ،جج نے بار بار ن لیگی رہنماوَں اور وکلا کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ،جج نے ایس پی کو غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھجوانے کا حکم دے دیا،مریم نواز اور یوسف عباس کی کمرہ عدالت میں وکلا اور کارکنوں کےساتھ سیلفیاں بنتی رہیں، جج نے تمام موبائل فون بند کر نے کا حکم دیا.

 

واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

Shares: