مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے لئے ن لیگی رہنما مریم نواز مری سے روانہ ہوئیں تو کارکنان نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

مریم نواز کا بہارہ کہو پہنچنے پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پھر پور استقبال کیا گیا، مریم نواز نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا اور استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا

مریم نواز بہارہ کہو سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے روانہ ہو ئی، مریم نواز کے قافلے میں بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان موجود ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عظمی میں خود حیران ہو گئی۔ اتنی صبح اور اتنی بارش اور اتنا بڑا ہجوم ! اللّہ کا شکر اور لوگوں کی محبت

اب مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکی ہیں، کمرہ عدالت میں لوگوں کا رش لگ چکا ہے، ن لیگی رہنما بھی کمرہ عدالت میں پہنچ چکے ہیں. مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر، شاہد خاقان عباسی و دیگر مریم نواز کے ہمراہ تھے

سابق وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ،ن لیگی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل پر بھی سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

دوسری جانب نیب نے بھی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ درخواست بھی آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے.اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں۔ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں،نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہونی ہے،

مریم نواز کی عدالت کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،وکلاء کو بھی عدالت جانے سے روکا گیا،جس پر عدالت نے ڈی سی کو حکم جاری کیا، ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں

Leave a reply