مریم نواز پاپا کے کہنے پرپنڈی کے ایک خاص کیفے سے چائے پی چکی ہیں:اہم شخصیت کا دعویٰ

اسلام آباد: مریم نواز پاپا کے کہنے پرپنڈی کے ایک خاص کیفے سے چائے پی چکی ہیں:اہم شخصیت کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ایک اہم شخصیت نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے سنیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کی بھی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پنڈی میں ’خاص‘ جگہ سے چائے پینے کے بعد ن لیگ سے گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پنڈی میں ’خاص‘ جگہ سے چائے پینے کے بعد چند لوگ ’اُن‘ سے کافی نالاں ہیں۔وہ چند لوگ غصے میں ہیں کہ مریم نواز سے گفتگو کا سلسلہ کیوں شروع کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک طرف پیپلز پارٹی کے لیے سافٹ کارنر رکھتی ہے تو دوسری جانب ن لیگ سے بھی بیک ڈور رابطے شروع ہو گئے ہیں

Comments are closed.