خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی ترقی کرنے کا پورا حق ہے،مریم نواز

0
28

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے ملکی ترقی کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کرنے والوں کو عوام جان چکی ہے ،مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کرلیا ،چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوز کئے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو پاکستان دو ہزار سولہ میں بنتا دکھائی دے رہا تھا، پاکستانی عوام کو اس سے بہت توقعات وابستہ تھیں،اور وہ توقعات کیوں پوری نہ ہو سکیں ؟ اس کا جواب عوام کو ملنا چاہیے، ملک کو کس نے تباہ کیا سب کو جواب مل چکا ہے،
انہوں نے کہا کہ ترقی کا حق خیبر پختون خواہ کو بھی ہے دس سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، لوگ سیلاب میں مدد کو پکار رہے تھے، لیکن ہیلی کاپٹر سے نیچے پاؤں نہ اتارے گئے،ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا،نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی کا حق دیں گے جس سے دس سال محروم رکھا گیا۔
لیگی رہنمانے کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری سے نجات دلاناایجنڈا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔عوام کو بھاری بلوں اور تلے دبنے والے سلاخوں سے باہر نہیں آئے گے،عوام کو ان کا حق دلا کے رہے گے،ائندہ وزیر اعظم نواز شریف ہی ہونگے،

Leave a reply