مریم نواز کے عوام دوست کاؤنٹر کی کہانی،کہیں پٹواری تو ذمہ دار نہیں؟

awam dost

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام دوست کاؤنٹر،مانگ کر سامان رکھا گیا، اے سی کے دورے کے بعد گدھا گاڑی پر سامان دکانداروں کو واپس لوٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوام دوست کاؤنٹر لگایا گیا اس دوران خاتون افسر نے عوام دوست کا ؤنٹر کا دورہ کیا،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون افسرنے عوام دوست کاؤنٹر کا دورہ کیا، تصاویر بنائی گئیں اور ویڈیو بنائی گئیں اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی،عوام دوست کاؤنٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کاؤنٹر پر چیزیں مانگ کر رکھی گئی تھیں جونہی میڈم کا دورہ مکمل ہوا سبزیوں اور فروٹ کی پیٹیاں وہاں سے اٹھا کر ان دکانوں کو واپس کر دی گئیں جہاں سے اٹھا کر عوام دوست کاؤنٹر بنایا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق عوام دوست کاؤنٹر پر کچھ پیٹیاں خالی تھی، میڈم کے دورے کے بعد عوام دوست کاؤنٹر سے سارا سامان اٹھا کر گدھا ریڑھی پر رکھ کر دکانوں کو واپس بھجوا دیا گیا

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عوام دوست کاؤنٹر کی ذمہ داری جن حکام کی لگائی گئی ہے انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، ایسے لگتا ہے کہ عوام دوست کاؤنٹر کے انتظامات پٹواریوں کو دے دیئے گئے ہیں اور انہوں نے مریم نواز کو اس طرح ہر شہر کی رپورٹ بھجوا کر سب اوکے کہہ دیا ہو گا ،اس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا بلکہ یہ عوام دشمنی ہے ،پٹواری عموما ایسا کرتے ہیں کہ کام نہ کرتے ہوئے بھی سب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں،دیہی علاقوں میں اسی طرح کا نظام چلتا ہے، اگر مریم نواز واقعی عوام دوست کاؤنٹر بنا کر عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہیں تو پھر انہیں بیوروکریسی خصوصا پٹواریوں پر نظر رکھنا ہو گی.

ویڈیو وائرل ہونے کےبعد راشد نصراللہ کا کہنا ہے کہ جس عوام دوست کاؤنٹر کے خلاف پی ٹی آئی کا پروپگنڈا بریگیڈ جھوٹ پھیلا رہا ہے، وہ ابھی بھی لگا ہوا ہے، لوکیشن ٹائم تاریخ درج ہے۔ ہر اچھے کام سے کیڑے نکالنا کسی طور عوامی مفاد میں نہیں

ڈاکٹر عثمان نامی صارف کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام دوست کاؤنٹر مختلف دکانداروں سے چیزیں مانگ کر کاؤنٹر پہ سجائی گئی محترمہ کے جاتے ہی دکاندار اپنی چیزیں لے اڑے واہ پنجاب حکومت اور وزیراعلی محترمہ ایک نظر ادھر بھی

پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ پنجاب کی ٹک ٹاکر سرکار ایکسپوز:فوٹو شوٹ کروانے کے بعد عوام دوست کاؤنٹر اکھاڑ دیا گیا، کاونٹر پر تمام اشیاء کرائے کی نکلی، ایک مقامی شہری نے مینڈیٹ چور ٹک ٹاکر وزیراعلٰی مریم نواز کے عوام دوست منصوبے کا سارا پول کھول دیا!

Comments are closed.