مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی 14 روز کی توسیع

ریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ، عدالت نے کیس کی سامعت 4 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کر دی

احتساب عدالت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی آمد پر دھکم پیل ہوئی ،جج نے بار بار ن لیگی رہنماوَں اور وکلا کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ،ن لیگی کارکنان باز نہ آئے تو جج نے ایس پی کو غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھجوانے کا حکم دے دیا،

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

مریم نواز اور یوسف عباس کی کمرہ عدالت میں وکلا اور کارکنوں کےساتھ سیلفیاں بنتی رہیں، جج نے تمام موبائل فون بند کر نے کا حکم دیا.

 

کیس کی سماعت کے بعد نیب کی ٹیم مریم نواز کو واپس لے کر روانہ ہو گئی،

واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

Comments are closed.