مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اے پی سی میں شرکت کے لئے مریم نواز کو دعوت دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو مریم نواز نے قبول کر لی، مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 26 جون کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گی، اے پی سی کا فیصلہ رمضان میں بلاول زرداری کی رہائشگاہ پر ہونے والی افطار پارٹی کے دوران کیا گیا تھا سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا کی سربراہی میں اے پی سی ہو گی اور حکومت کے خلاف تحریک کی قیادت بلاول اور مریم کریں گی.
واضح رہے کہ مریم نواز نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اے پی سی میں میرے جانے کا فیصلہ شہباز شریف کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کے صدر وہ ہیں اس لئے ان کا فیصلہ ہو گا کہ کون کون اے پی سی میں مسلم لیگ ن سے شرکت کرے گا، لیکن مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ا ے پی سی میں شرکت کی دعوت پر خود سے دعوت قبول کر لی.