نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد کی ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر خاموش نہ رہ سکیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزانہیں بلکہ عوام کی آوازبننےکی سزابھگت رہا ہے ،نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کاپھل بھی اتناہی میٹھاہوگا،یہ پھل قوم کی آنےوالی نسلوں کیلئے ہے، ایک بارپھرکہتی ہوں نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سرجھکنے نہیں دیگا،نوازشریف کی جدوجہد عوام کے لئے ہے.
نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے
نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئیے ہے
میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیگا
یہ جدوجہد آپ کے لیئے ہے— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2019
واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوںپر چھ ہفتوں کے لئے ضمانت دی تھی آج ضمانت میں توسیع کی دائر درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ،نواز شریف کی ضمانت سات مئی تک ہے.