مریم نواز کی اسلام آباد سے خصوصی ویڈیو وائرل،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج عدالت پیش ہوئیں
مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کو انکے سیکورٹی گارڈ نے گھیرا ہوا ہے اور مریم اورنگزیب آگے چل رہی ہیں، اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں، چلتے چلتے ایک خاتون مریم نواز کے قریب جاتی ہے اور مسکرا کر بات کرنے کی کوشش کرتی ہے تا ہم اس دوران مریم نواز کا رویہ حیران کن تھا،مریم نواز نے خاتون کو کوئی جواب نہ دیا، بعد میں وہ خاتون مریم نواز کے قریب چل رہی تھی تو مریم نواز نے خاتون کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ آپ لوگ پلیز چلتے جائیں، مریم نواز خاتون ورکر کے ساتھ چلنے پر بھڑک اُٹھیں، خاتون کارکن کو دھتکار دیا۔ اس دوران مریم نواز رک گئیں تو اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے اس خاتون کو آگے کیا، اس کے بعد مریم نواز دوبارہ چلیں
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا اپنی خاتون ورکر سے بہت زیادہ پیار،آپ لوگ اس پیار کے بارے مریم نواز شریف کو کیا پیغام دیں گے؟
https://twitter.com/RealFarooqNyaze/status/1494264932677865472
شہباز گل نے ویڈیو ٹویٹ کی اور کہا کہ مریم صاحبہ عام پاکستانی بھلے وہ پٹواری ہی ہو اس سے کتنی نفرت کرتی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔
مریم صاحبہ عام پاکستانی بھلے وہ پٹواری ہی ہو اس سے کتنی نفرت کرتی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔ pic.twitter.com/NDekRASCBc
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 17, 2022
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہوئی ،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز عدالت پیش ہوئیں،نیب کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کے لیے 4 ہفتے کی مہلت مانگ لی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز ہوا ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مجھے چار ہفتے کا وقت دیدیا جائے،اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو تیاری کے لیے چار ہفتے کی مہلت دے دی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی گئی