مریم نواز کی جعلی تصاویر وائرل کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے کی اہم کارروائی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے نے اہم پیشرفت کی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تحقیقات نمبر 50/2025 مورخہ 07-01-2025 کے نتیجے میں، ایف آئی آر نمبر 06/2025 سی سی آر سی لاہور میں سیکشن 20، 21، 24 پی ای سی اے 2016 کے تحت درج کی گئی ہے۔ ملزم بلال حسین نے غیر ملکی معززین اور پاکستانی حکومتی شخصیات کے خلاف اے آئی جنریٹڈ توہین آمیز مواد فیس بک پر شیئر کیا، جس سے پاکستان کے دوستانہ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچنے اور قومی مفاد کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ایف آئی آر نمبر 06/2025 مورخہ 10-01-2025 درج کی گئی۔ملزم بلال حسین ولد محمد حنیف (سی این آئی سی: 34502-3975735-3، پتہ: کھوکھر ٹاؤن، لاہور) کو گرفتار کر لیا گیا۔توہین آمیز پوسٹ کے لیے استعمال ہونے والا فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اے آئی جنریٹڈ توہین آمیز مواد شیئر کیا۔دیگر ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور کا رہائشی ہے۔ ملزم نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی تصاویر تیار کیں اور انہیں فیس بک پر اپ لوڈ کیا۔ ان ویڈیوز میں مریم نواز کو غیر مناسب انداز میں پیش کیا گیا تھا، جس سے ان کی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے خلاف پاکستان کے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کے علاقے کھوکھر چوک سے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد تحقیقات کا سلسلہ مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اس واقعے پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر جعلی اور مضر مواد کی پھیلاؤ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملزم کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اس طرح کی سرگرمیوں کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ سوشل میڈیا کو ایک محفوظ پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔