مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عملی مثبت تبدیلی.تجزیہ:شہزاد قریشی

0
146
qureshi

سیف سٹی پنجاب کے زیر اہتمام ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام اور دستک ایپ کے ذریعے اس حد تک خواتین کی فوری رسائی بلا شبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جدید پنجاب وژن کی عکاسی ہے اور اس میں آئی جی پنجاب اور سیف سٹی پنجاب کے ڈی آئی جی احسن یونس کی پروفیشنل صلاحیتوں کا شاہکار ہے،خواتین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی ، جبر ، دھمکی کی اطلاع فوری طور پر ریکارڈ کروا سکتی ہیں، اپنی نوعیت کے پہلے ورچوئل پولیس اسٹیشن برائے خواتین میں خواتین کی کال ریسو کرنے پر خواتین آپریٹرزہی تعنیات کی گئی ہیں اور خواتین کالرز کی کالز پر فوری پولیس کارروائی اور ریسکیو آپریشن عمل میں لایا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے جہاں صحت، تعلیم ، مواصلات ، صاف پانی کی فراہمی ،سستی روٹی، سستی اشیائےخوردنی کی فراہمی اور صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے انتظامیہ کو متحرک کیا ہے ،وہاں خواتین کو فوری پولیس امداد کی فراہمی کی جانب عملی قدم اٹھایا ہے،جس کی مثال یقینا جرمنی، فرانس ،برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تو دی جا سکتی ہے لیکن یہاں پہلے اس کا تصور بھی نہ تھا،

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب میں ایک عملی مثبت تبدیلی ہونے جا رہی ہے جو صوبے کے وسائل عوام کی حقیقی بہتری اور ترقی پر خرچ کر کے حاصل ہو گی ،گزشتہ دور میں بلا شبہ تبدیلی کا نعرہ لگایا گیا مگر حقیقی تبدیلی کے نام پر لوٹ کھسوٹ پنجاب میں میرا ڈی سی ، تمہارا ایس ایچ اوکی روش اپنا کر پنجاب کو پیچھے دھکیل دیا گیا، اب نواز شریف اور مریم نواز کی مخلصانہ قیادت کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو ئے ہیں ، اس ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور ڈی آئی جی احسن یونس جنہوں نے سیف سٹی انچارج کا عہدہ سنبھالنے سےقبل راولپنڈی میں بطور سی پی او پولیس لائن سے پولیس اسٹیشن تک ہر پولیس اہلکار کو ایک نیا جذبہ دیا اور پولیس ورکنگ کو ایک جدت بخشی ، یقینا وہ اس کار خیر میں جو انہوں نے اپنا ایک کردار ادا کیا اس کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب بھر کے ممبران اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں ، لینڈ مافیا کی پشت پناہی ، جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی سے دور رہیں۔

Leave a reply