مزید دیکھیں

مقبول

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے...

چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل...

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی آئی کے 25 افراد دوبارہ طلب

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

مریم نواز کی سالگرہ،وزیراعظم کی مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالگرہ آج 28 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں نے سالگرہ پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ہے

مریم نواز، جن کی پیدائش 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں ہوئی، پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں، مریم نواز اب وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، مریم نواز نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 2012 میں کیا اور جلد ہی پارٹی کے اندر اہم عہدوں پر فائز ہو گئیں۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی بیماری کے دوران خاص طور پر عوامی حمایت حاصل کی اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی متحرک کردار ادا کیا۔مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی،

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کوان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے،پیرکو ’’ایکس‘‘پر جاری پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مریم بیٹی آپ کو سالگرہ مبارک ہو،آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی نصیب ہو، ہمارے مشترکہ وژن کے لیے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ہے، یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی، اور بے شمار برکتیں لائے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر #HBDCMMARYAM ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین مریم نواز کومبارکباد دے رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب میں ذیشان ملک (پرسنل سیکرٹری سی ایم پنجاب) اور عزیر کیانی (فوکل پرسن سی ایم پنجاب) کے ہمراہ۔ سی ایم مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر دل سے دعا ہے کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا سفر مزید روشن ہو۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو مریم نواز! آپ کی بے لوث قیادت اور وژن نے پنجاب کو حقیقی تبدیلی دی۔ اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔

پیر عدنان بودلہ کا ایکس پر کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سالگرہ مبارک، مشکل ترین حالات میں مضبوط اعصاب کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی طاقت بن کر دکھایا پارٹی کو سنبھالا کال کوٹھڑی سے وزارت اعلیٰ کے منصب تک پہنچ کر ایک بہترین لیڈر شپ کے طور پر سامنے آئیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan