اسموگ وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچ گئی،مریم نواز کی طبیعت ناساز

maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، مریم نواز طبی معائنہ کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں

لاہور میں سموگ، وزیراعلیٰ مریم نواز بھی نہ بچ سکیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز علیل ہو گئیں، سموگ وزیراعلیٰ تک بھی پہنچ گئی ،سموگ کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گلے میں تکلیف ہوئی ہے،جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں گئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گلے میں انفیکشن ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، مریم نواز کو آج رات لندن روانہ ہونا ہے، تاہم ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔نواز شریف لندن میں ہیں، مریم نواز لندن جائیں گی تو دونوں ایک ساتھ یورپ کے دورے پر جائیں گے،

Comments are closed.