کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔
باغی ٹی وی : یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں، مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے،تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیئے۔
دوسری جانب اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت 9 ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے ہیں اور اپنی چھت اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔
سیف علی خان کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار افراد کو قرضے جاری کیے گئے۔ اور فیز 2 میں ملنے والے 3 ہزار قرض سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو سکتا ہے،مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا-
کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا