باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو قتل کے دھمکی دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کی ہے ،پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دفعہ 506 بی اور500 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے تحقیقات جاری ہیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں ورکر نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگی رہنما طلال چودھری نے بھی ویڈیو ٹویٹ کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی کارنر میٹنگ میں موجود ہیں،کارنر میٹنگ فیصل آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن بارے منعقد کی گئی تھی،

کارنر میٹنگ میں مقامی رہنما نے اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر کہا کہ جب عمران خان کو ناجائز گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنے گھر والوں کو کہہ دیا تھا کہ مریم نواز کو میں خود قتل کروں گا ناجائز زیادتی نہیں ہونی چاہئے، کارنر میٹنگ میں موجود شخص جب مریم نواز کو قتل کرنے کی بات کر رہا تھا تو تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری بھی موجود تھے اور وہ مسکراتے رہے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

مریم نواز کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی.ویڈیو کیسی ہے؟ مریم برس پڑیں

ویڈیو: عدالتی فیصلے کے بعد مریم کی نواز شریف کو کال،کہا ہم سرخرو ہو گئے

Shares: